میں نےایک پلاٹ قسطوں پرلیاہےاس ادارے سےکہ اس کو فروخت کرکےرہائشی پلاٹ لےکرمکان بناؤنگایامکان خریدلوں گا، جس کی کچھ اقساط ادا کرچکاہوں اوردوششماہی اقساط کی ادائیگی باقی ہے اس پلاٹ کا اب تک نہ توقبضہ مجھےملا ہےاورنہ ہی میرےنام اس کی منتقلی ہوئی ہے۔ میں یہ پوچھناچاہتاہوں کہ مجھےاس جائیدادکی زکوٰۃ دینی ہوگی کہ نہیں اوروہ کیا شرائط ہیں جن کی بناء پراس جائیداد کی زکوٰۃ کی ادائیگی کی جائے گی؟
مذکورہ پلاٹ کی قیمت اگرنصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سوناکےبقدرہے اوراس کوخریدے ہوئےسال گذرچکاہےتواس کی زکوٰۃ واجب کل مالیت کاچالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد بطورزکوٰۃ اداء کیا جائےگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200117
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن