بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹڈی اور مچھلی کے حلال ہونے سے متعلق واقعہ کی حقیقت


سوال

حضرت ابرہیم علیہ اسلام جب حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے تھے، اس وقت چھری کو ہوا میں پھینکا گیا تھا، تو چھری’’ ٹڈی ‘‘اور سمندر میں ’’مچھلی‘‘ کو لگی تھی ، اس لیے یہ دونوں حلال ہوئے۔

کیا یہ واقعہ  کسی کتاب   میں موجود ہے ؟

جواب

سوال میں مذکورہ  واقعہ ہمیں تاریخ وسیر کی  کسی معتبر وغیر معتبرکتاب میں نہیں مل سکا ، لہذ۱جب تک کسی معتبر سند سے  ثابت نہ ہوجائے،  تب تک اس کے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں