بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ٹکٹ کینسل ہونے کی صورت میں ٹریول ایجنٹ کمیشن رکھ سکتا ہے؟


سوال

میں ٹریول ایجنٹ ہوں اور ہم نے کسٹمر کے کہنے پر جہاز اور ہوٹل کے ٹکٹ کرائے اور اب اس کرونا کی وجہ سے سب ختم ہوگیا،  اب ہم انتظار میں ہیں کہ پیسے مل جائیں تو کسٹمر کو واپس کر دیں ۔ سوال یہ پوچھنا ہے کہ جو کمیشن ہم نے ٹکٹ بیچنے میں رکھا تھا، وہ رکھ سکتے ہیں یا پوری رقم واپس کرنی ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ نے ہوائی جہاز کی کمپنی کے نمائندے کے طور پر اپنے کسٹمر کو ٹکٹ دلائی تھی تو اس ٹکٹ کی واپسی پر آپ کو اپنا کمیشن بھی واپس کرنا ہوگا، اور اگر ہوائی جہاز کمپنی کے نمائندہ کے طور پر آپ نے کسٹمر کو ٹکٹ نہیں دلائی تھی، بلکہ آپ نے کسٹمر کی طرف سے ہوائی جہاز کمپنی سے ٹکٹ خریدا تھا تو اس صورت میں آپ اپنے عمل کی اجرت کے مستحق ہیں اور وہ کمیشن آپ پر لوٹانا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں