بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشر نکالتے وقت تھریشر کا خرچہ منہا کرنا


سوال

عشر نکالتے وقت تھریشر کا خرچہ منہا کیا جائے گا یا نہیں؟

جواب

عشر نکالتے وقت تھریشر کا خرچہ منہا  نہیں کیا جائے گا ، بلکہ عشر کل پیداوار پر آئے گا؛ اس لیے کہ             وہ اخراجات جو  زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لےکر پیداوار حاصل ہونے اور اس کو سنبھالنے تک ہوتے ہیں  یعنی وہ اخراجات جو زراعت کے امور میں سے ہوتے ہیں،  مثلاً زمین کو ہم وار کرنے، ٹریکٹر چلانے، مزدور کی اجرت وغیرہ ، یہ اخراجات عشر ادا کرنے سے پہلے منہا نہیں کیے جا تے، بلکہ عشر  یا نصفِ عشر  اخراجات نکالنے سے پہلے  پوری پیداوار سے ادا کیا جائے گا۔

الفتاویٰ التاتارخانیہ میں ہے:

"إذا كانت الأرض عشريةً فأخرجت طعاماً وفي حملها إلى الموضع الذي يعشر فيه مؤنة فإنه يحمله إليه ويكون المؤنة منه".

 (3/292 ،  الفصل السادس  فی التصرفات فیما یخرج من الارض، کتاب العشر، ط:  زکریا)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200683

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں