بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تھریڈنگ کا حکم


سوال

معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا تھریڈنگ کرانا جائز ہے یا ناجائز ؟خواتین کراسکتی ہیں، ان کے لیے جائز ہے یا نہیں؟داڑھی کے بال جو گال کے بہت اوپر آجائیں ان کی تھریڈنگ کرانا صحیح ہے یا نہیں ؟جواب عنایت کر کے شکریہ کا موقع دیجئےاللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے،آمین.

جواب

چہرے کے بال صاف کرنے کے لیے تھریڈنگ کا طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہے، مگر ایسی شکل بنانا جائز نہیں جس سے ہیجڑوں کے ساتھ مشابہت ہوجائے۔ اگر خواتین کی ابرؤوں کے بال اس قدر بڑھ جائیں جس کی وجہ سے مردوں سے مشابہت ہو تو ایسی صورت میں انہیں کم کرنے کی گنجائش ہے۔ جبڑے کی ہڈی کے اوپر گالوں پر جو بال اُگ آئیں انہیں صاف کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200374

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں