بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی شوہر پر تھوکتی ہے تو اس سے نکاح کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں ہیں علماء کرام کہ ایک بیوی شوہر پر تھوکتی ہے تو اس سے نکاح یا رشتہ ازدواج پر کوئی فرق پڑتا ہے؟

جواب

رسول اللہ ﷺ   کا ارشادِ گرامی  ہے کہ اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔

نیز  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’بیوی پر شوہر کا حق اتنا (بڑا ) ہے کہ اگر شوہر  پر کوئی زخم ہو اور بیوی اسے چاٹ لے ، یا اس کے نتھنوں سے پیپ یا خون بہہ نکلے اور وہ اسے چاٹ لے، تب بھی وہ اس کا حق ادا نہیں کر سکتی ۔"

  اس حدیث کو  امام حاکم (المتوفى:378 هـ) ،علامہ منذری (المتوفى:656هـ)اور علامہ ہیثمی (المتوفى:807ه)رحمہم اللہ نے "صحیح " کہا ہے۔ اسی مضمون کی ایک اور  روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے، اس کو بھی  علامہ منذری رحمہ اللہ نے حاکم کے حوالے سے "صحیح" کہا ہے۔

   لہذا سوال میں مذکور کردہ عمل انتہائی نازیبا حرکت ہے،  جس سے بیوی کو فوری طور پر توبہ کرنا اور اپنے شوہر سے معافی مانگنا لازم ہے ، البتہ اس عمل کی وجہ سے ان دونوں کا نکاح ختم نہیں ہوگا۔

"عن أبی هریرة، عن النبي صلی الله علیه و سلّم قال: لو کنت آمرًا أحدًا أن یسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها."

(جامع الترمذي: ۱/۲۱۹، أبواب الرضاع والطلاق، باب ما جاء في حق الزوج علی المرأة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں