لڑکے کا نام تھامی رکھنا کیسا ہے ؟
تِہامی (تاء کی نیچے زیر) تہامہ کی طرف نسبت ہے اور تہامہ مکہ مکرمہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ یہ لفظ 'التهم' سے بنا ہے جس کا معنی شدید گرمی اور ہوا کا رک جانا ہے۔ مکہ مکرمہ کے موسم کو چوں کہ اس کے لغوی معنی سے مناسبت تھی، لہذا اس کا ایک نام تہامہ ہوگیا۔ نیز نبی کریم ﷺ چوں کہ مکہ مکرمہ میں رہتے تھے، لہذا اس کی طرف نسبت کرکے آپ ﷺ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام "تہامی" بھی ہے؛ لہذا یہ نام رکھنا جائز ہونے کے ساتھ ساتھ بابرکت بھی ہے۔
شرف المصطفى (4 / 220):
قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كان يوم القيامة يوضع للأنبياء منابر، ولي منبرا، ومنبري أقرب إلى العرش من منابرهم، فتجلس الأنبياء صلوات الله عليهم على منابرهم، ولا أجلس على منبري لشغلي بأمتي، فيقال: أين النبي القرشي الأبطحي التهامي، صاحب التاج والباقة، صاحب الحوض والشفاعة، قم فتكلم في أمر أمتك حتى أعطيك ما وعدتك، قال النبي صلى الله عليه وسلم: فأسجد عند عرش الرحمن، فأقول: يا رب أمتي أمتي، هب لي ... إلى آخر الحديث.
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208200897
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن