بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیسٹ ٹیوب بےبی کا حکم


سوال

آلسلام علیکم ورحمة اللہ ایک سوال عرض کرتا ہوں ٹسٹ ٹیوب کے بارے میں جو باہر ممالک میں بہت رواج پذیر ہے۔ اب پاکستان میں بھی کافی جگہوں پر شروع ہو چکا ہیں۔اکرم اور سلمہ دو میاں بیوی ہیں جن کے اولاد نہیں ہیں۔ اگر اکرم کسی اور کا نطفہ مشین کے ذریعے سلمہ کے بچہ دانہ میں ڈال دیں اور اس سے بچہ پیدا ہو جائیں وہ تو سب جانتے ہیں کہ ناجائز ہے مگر صورت یہ ہے اکرم اور اسکی بیوی ٹسٹوں کے اعتبار سے ٹھیک ہیں ڈاکٹر حضرات مشورہ دیتے ہیں کہ اکرم کا اپنا نطفہ مشین کے ذریعے سےاس کے بیوں ﴿سلمہ﴾ کے بچہ دانی میں ڈال دیں تو اس صورت میں وہ جائز ہوگا؟ جزاک اللہ خیر

جواب

صورت مسئولہ میں اکرم کے اس عمل میں کسی غیر کے سامنے ستر کھولنے کی نوبت نہ آئے تو ٹیسٹ ٹیوب بےبی کی مختلف صورتوں میں سےاس صورت کی گنجائیش ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143411200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں