بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹینکی کے پانی میں دودھ پیتی بچی کے پیشاب کے قطرے گرنے کا حکم


سوال

ڈیڑھ سال کی بچی کے چھوٹے پیشاپ کے چند قطرے اگر پانی کی ٹینکی میں چلے جائیں تو کیا ٹینکی کا پانی ناپاک ہوجاتا ہے؟

جواب

اگر ٹینکی کا پانی دہ در دہ  یعنی 225 مربع فٹ یا اس  سے زیادہ ہو اور  پیشاب کے قطرے اس میں چلے جائیں تو پانی ناپاک نہیں ہوگا اور اگر اس سے کم ہو تو ٹینکی کا تمام پانی ناپاک ہوجائے گا خواہ اس کا کوئی وصف تبدیل نہ ہوا ہو۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: وإلا فهو كالجاري) أي وإن يكن ‌عشرا ‌في ‌عشر فهو كالجاري، فلا يتنجس إلا إذا تغير أحد أوصافه."

(ج:1، ص:87، کتاب الطهارة، أحكام المياه، دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307101969

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں