بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تیل کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

تیل و گیس اور اس جیسی چیزوں کو کیسے پاک کیا جائے گا ؟

جواب

تیل   اگر ناپاک ہو  جائے یعنی اس میں کوئی ناپاک  چیز گر جائے  جیسے  خون  وغیرہ ، تو  اس کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا تیل ہو اتنا یا اس  سے  زائد  پانی ڈال کر اس کو  پکائیے،  جب پانی جل جائے تو پھر پانی ڈال کر جلائیے، اس طرح تین دفعہ  کرنے  سے  تیل پاک ہوجائے گا،  یا ایسا  کیجیے کہ جتنا تیل ہو اتنا ہی پانی ڈال کر ہلائیے، جب وہ پانی  کے  اوپر  آجائے تو کسی طرح اٹھالیجیے، اسی طرح تین دفعہ پانی ملاکر اٹھالینے سے پاک ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 334):

"(قوله: ويطهر لبن وعسل إلخ)

لو تنجّس العسل فتطهیرہ أن یصبّ فیه ماء بقدرہ فیغلی حتی یعود إلی مکانه، والدهن یصب علیه الماء فیغلی فیعلو الدهن الماء فیرفع بشيء هکذا ثلاث مرات إهـ و هذا عند أبي یوسف خلافًا لمحمد و هو أوسع و علیه الفتوی، کما في شرح الشیخ إسماعیل عن جامع الفتاوی." 

فقط واللہ اعلم

نوٹ: گیس کے ناپاک ہونے یا پاک کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟  سوال وضاحت سے لکھ کر دوبارہ پوچھ لیجیے!


فتوی نمبر : 144204200293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں