خاتون کے پاس تین تولے سونا ہے تو زکوٰۃ کا کیا حساب ہو گا؟
اگر مذکورہ خاتون کے پاس محض تین تولے سونا ہو، اس کے علاوہ ضرورت سے زائد نقدی، چاندی اور مالِ تجارت بالکل نہ ہو تو سونے کا نصاب (ساڑھے سات تولہ) مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس کے اوپر زکوۃ لازم نہ ہوگی۔
اور اگر تین تولہ سونے کے علاوہ ضرورت سے زائد نقدی یا چاندی ہو یا مالِ تجارت ہو (خواہ معمولی رقم یا کچھ چاندی یا کچھ مالِ تجارت ہو) تو سال پورا ہونے پر اس کی مجموعی مالیت پر ڈھائی فیصد زکوۃ لازم ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201328
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن