میرے پاس کوئی رقم نہیں ہے، حق مہر کا تین تولہ سونا موجود ہے، کیا مجھ پر زکاۃ واجب ہے؟
اگر آپ کی ملکیت میں صرف اور صرف تین تولہ سونا ہی ہو، اس کے علاوہ چاندی یا نقدی یا مال تجارت میں سے کچھ بھی نہ ہو، تو سونے کا نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آپ پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی۔ زکاۃ کے اموال میں سے کوئی ایک پاس ہو یعنی صرف سونا یا صرف چاندی ملکیت میں ہو تو پھر مقدارِ نصاب کا اعتبار ہوتا ہے،قیمت کا نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201750
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن