بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1446ھ 11 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

تین تولہ سونا ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکات کے وجوب کا حکم


سوال

اگر کسی عورت کے پاس تقریباً 3 تولا سونا ہو اور اس کے علاوہ نہ چاندی ہو اور نہ ہی نقد رقم ہو کیا اس پر زکات واجب ہو گی؟

جواب

اگر عورت کے پاس صرف تین تولہ سونا ہے اور اس کے علاوہ نہ ہی چاندی ہے اور نہ ہی ضرورت سے زائد نقدی ہے اور نہ ہی مالِ تجارت ہے تو اس پر زکات واجب نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 295):

(نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111201165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں