بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین تولہ سونا مہر ہے، لیکن لڑکی کے حوالے نہیں کیا تو قربانی کی تفصیل


سوال

 جس کی منگنی ہو گئی ہو اور اس کا حق مہر جو تین تولہ سونا ہے، لڑکے والوں نے بنایاہے،  لڑکی کو حوالہ نہیں کیا ، کیا قربانی واجب ہے یا نہیں ؟ اگر واجب ہے تو کس پر؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر لڑکی کو تین تولہ سونا حوالہ نہیں کیا اور لڑکی صاحبِ نصاب بھی نہیں تو لڑکی پر قربانی واجب نہیں ہے؛ کیوں کہ وہ اس سونے کی مالک نہیں ہے۔  اگر لڑکے والوں میں سے کوئی اس تین تولہ سونے کا مالک ہے (یعنی تین تولہ خرید چکا ہے)  اور اس سونے کے ساتھ کچھ نقدی، یا چاندی، یا مالِ تجارت یا ضرورت و استعمال سے زائد کسی بھی قسم کا سامان یا مال اس کے پاس موجود ہے تو وہ صاحبِ نصاب ہے اور اس پر قربانی کرنا واجب ہے۔

نیز واضح ہو کہ مہر نکاح کے بعد دینا ہوتا ہے، نہ کہ منگنی کے بعد۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

''وشرائطها: الإسلام و الإقامة و اليسار، (و اليسار بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها...'' الخ

(كتاب الأضحية، ٦/ ٣١٢، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں