بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق کے بعد ساتھ رہنے والے بھائی کے لیے کیا کیا جائے؟


سوال

میرے سب سے بڑے بھائی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں اور وہ بغیر شرعی حلالہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ میں نے یہ بات والد صاحب کو بھی بتائی ہے جس پر انھوں نے بھائی سے طلاق کے بارے میں پوچھا تو بھائی نے سر ہلا کر "نہ" میں جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں، حالاں کہ سچ یہی ہے کہ طلاق دے چکے ہیں۔

میرے بھائی مجھ سے بڑے ہیں اس لئے میرا ان پر بس نہیں چلتا۔ میری نوکری لگی ہوئی ہے اور میں مجبورا بھائی کے ساتھ رہتا ہوں۔ میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

تین طلاقیں دینے کے باوجودمطلقہ  بیوی کو ساتھ رکھنا شرعا سخت گناہ اورحرام ہے اور چاروں  مسالک کے متفقہ فیصلہ کے  خلاف ہے۔مطلقہ ثلاثہ کو اپنے پاس رکھنے والاشخص حرام کاری کامرتکب ہے، اور ایسے لوگ جو علانیہ گناہوں کاارتکاب کرنے والے ہوں اوراپنے عمل سے باز نہ آتے ہوں ان سے میل جول،بات چیت ترک کردیناشریعت میں ثابت ہے،  لہذا   ایسے شخص کوراہِ راست پر لانے  ہر ممکن طریقہ اختیارکرناچاہیے،سمجھانے کے باوجودایساشخص جب تک باز نہیں آتااور علیحدگی اختیار نہیں کرتا ، اس  کی اصلاح کی غرض سے اس سے میل جول  اور تعلقات ختم کردینےچاہییں۔

اگر ساتھ رہنے کی وجہ سے میل جول ختم کرنا دشوار ہو تو جو از کے دائرے میں جو ممکن صورت نظر آتی ہو وہ اختیار کر کے بھائی کی اصلاح کی ضرور فکر کرنا چاہیے۔

عمدۃ القاری میں ہے:

"باب ما يجوز من الهجران لمن عصى

أي هذا باب في بيان ما يجوز من الهجران لمن عصى وقال المهلب: غرض البخاري من هذا الباب أن يبين صفة الهجران الجائز وأن ذلك متنوع على قدر الإجرام فمن كان جرمه كثيرًا فينبغي هجرانه واجتنابه وترك مكالمته، كما جاء في كعب بن مالك وصاحبيه وما كان من المغاضبة بين الأهل والإخوان، فالهجران الجائز فيها ترك التحية والتسمية وبسط الوجه، كما فعلت عائشة في مغاضبتها مع رسول الله".

( كتاب البر والصلة ، باب ما يجوز  من الهجران لمن عصى ۲۲/ ۲۲۵ ط:دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں