بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق رجعی تین بار دی


سوال

طلاق رجعی تین بار دینے سے کیا تینوں طلاقیں ہو جائیں گی؟

جواب

واضح رہےکہ اگرکسی شخص نےاپنی مدخول بہابیوی کوتین طلاق رجعی دیں ،یابیوی غیرمدخول بہاہواورتینوں طلاقیں ایک ساتھ دیں ، توتینوں طلاقیں واقع ہوجائیں گی،البتہ اگربیوی غیرمدخول بہا ہو،اورالگ الگ تین رجعی طلاقیں دی گئی ہوں،توچوں کہ غیرمدخول بہاایک طلاق کےبعدبائنہ ہوجاتی ہے،جس کےبعدوہ طلاق کامحل نہیں رہتی ،تواس صورت میں صرف ایک طلاق واقع ہوگی۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"[فروع] ‌كرر ‌لفظ ‌الطلاق وقع الكل، وإن نوى التأكيد دين."

(کتاب الطلاق،ج:3،ص:293،ط:سعید)

تفسیرخازن میں ہے:

"قوله عز وجل: فَإِنْ طَلَّقَها يعني الطلقة الثالثة فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ أي لا تحل له رجعتها بعد الثلاث حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ يعني حتى تتزوج زوجا آخر غير المطلق فيجامعها."

(سورۃ البقرۃ ،آیت:230،ط:دارالکتب العلمیۃ)

الاختيارميں ہے:

" (ومن طلق امرأته قبل الدخول ثلاثا وقعن) لأن قوله: أنت طالق ثلاثا إيقاع لمصدر محذوف تقديره طلاقا ثلاثا فيقعن جملة۔۔۔(ولو قال: أنت طالق وطالق، أو طالق طالق، أو واحدة وواحدة، أو واحدة قبل واحدة، أو بعدها واحدة وقعت واحدة) لأنه ما لم يعلق الكلام بشرط أو يذكر في آخره ما يغير صدره كان كل لفظ إيقاعا على حدة، فيقع الأول وتبين لا إلى عدة فتصادفها الثانية وهي بائن فلا تقع."

(کتاب الطلاق،فصل فی الطلاق قبل الدخول،ج:3،ص:131،ط:مطبعۃ الحلبی)

فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144309101162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں