بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین مرتبہ متفرق طلاق دینا


سوال

میں نے 2012ء میں شادی کی، 2015ءمیں فون پر بات کرتے ہوئے  میں نے ایک دفعہ اپنی بیوی کو طلاق دے دی،  پانچ ماہ بعد ہمارا رجوع ہوا،  اور ہم نے دوبارہ نکاح کر لیا،  اب 17اپریل2021ء کو میں نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی کا پہلا نوٹس دیا اور وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی، 19  مئی 2021ء کو میں نے دوسرا نوٹس طلاقِ رجعی بذریعہ ڈاک بھجوا دیا،  ہمارے درمیان رجوع کی کوئی   گنجائش ہے؟  یا طلاق مکمل  ہو گئی ہے۔

جواب

بصورتِ مسئولہ  پہلی طلاق کے بعد جب آپ نے اپنی بیوی دوسری اور تیسری طلاق کا نوٹس بھیجا اور نوٹس سے مراد طلاق دینا تھا یعنی دوسری اور تیسری طلاق بھی دے دی تو تینوں طلاقیں واقع ہو گئیں،  دونوں کا باہمی  رشتہ ختم ہو چکا ہے، ساتھ رہنا جائز  نہیں اور دوبارہ نکاح بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اور اگر دوسری اور تیسری طلاق کے نوٹس سے مراد یہ ہے کہ طلاق کی دھمکی دی تھی تو محض دھمکی سے  طلاق واقع   نہیں ہوتی، اس صورت میں ساتھ رہنا جائز ہے اور  مزید دوو طلاقوں کا حق ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإن کان الطلاق ثلاثًا في الحرة و ثنتین في الأمة لم تحل له حتی تنکح زوجًا غیره نکاحًا صحیحًا و یدخل بها ثم یطلقها أو یموت عنها".

 (ج۔1،ص 473، ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں