ہم نے صرف تین مرد،تین عورتوں نے گھر میں جمعہ پڑھ لی تھی، اب کیا کرنا ہوگا؟
واضح رہے کہ جمعہ کے صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ امام سمیت چار بالغ مرد ہوں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ لوگ امام سمیت صرف تین مرد تھے تو جمعہ درست نہیں ہوا، آپ لوگوں پر ظہر کی قضا لازم ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 151) :
"(و) السادس: (الجماعة) وأقلها ثلاثة رجال."
و في الرد:
"و احترز بالرجال عن النساء و الصبيان فإن الجمعة لاتصح بهم وحدهم لعدم صلاحيتهم للإمامة فيها بحال، بحر عن المحيط."
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200819
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن