بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین لوگوں کا باہم پیسے جمع کرکے ایک دوسرے کو حج پر بھیجنا


سوال

 زید، عمرو اور بکر نےآپس میں یہ طے کیا کہ اس سال سرکاری حج جتنے کا ہو اتنے پیسے تینوں جمع کریں گے اور ایک بندہ حج پرچلاجاۓ گا ،مثلًا اگر اس سال حج کی فیس چھ لاکھ ہو تو تینوں دو دو لاکھ جمع کریں گے اور زید حج پر چلا جاۓ گا اور اگر دوسرے سال حج نو لاکھ کا ہو تو تینوں تین تین لاکھ اور اگر تیسرے سال حج بارہ  لاکھ کا ہو تو  چار چار لاکھ جمع کریں گے، اب مسٔلہ یہ ہے کہ زید پہلے سال حج پر جاتا ہے اور اپنے حصّے کے دو لاکھ دیتاہے اور پھر اس کے بعد چوں کہ حج کی فیس بڑھ  چکی ہے، زید کو دوسرے سال تین لاکھ اور تیسرے سال چار  لاکھ دینے ہیں، اب آیا زید جو دوسرے سال ایک لاکھ اور تیسرے سال دو لاکھ زیادہ دے رہا ہے کیا یہ سود میں آئے گا یا احسان و تبرع میں آئے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جو صورت ذکر کی گی ہے وہ  قرض کی ہے، لہذا  زید کا دوسرے سال ایک لاکھ روپے اور تیسرے سال دو لاکھ روپے زیادہ دینا سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے لہذا ایسا معاملہ کرنے سے بچنا لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه ‌كل ‌قرض جر نفعا حرام."

(کتاب البیوع ، فصل فی القرض جلد ۵ ص: ۱۶۶ ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404102142

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں