بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین لاکھ روپے کے مالک کے لیے زکات لینے کا حکم؟


سوال

ایک غریب کے پاس ایک دم تین لاکھ (300000) روپے آجائیں تو کیایہ بندہ کسی اور سے زکات کے پیسے لے سکتاہے؟

جواب

     اگر کوئی غریب آدمی تین لاکھ روپے کا مالک  بن جائے اور اس پر قرض بالکل نہ ہو یا اتنا قرض نہ ہو کہ اسے منہا کرنے کے بعد بچ جانے والی رقم اور ضرورت و استعمال سے زائد سامان نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) کے برابر نہ رہے، تو اب یہ شخص شریعت کی نظر میں مال دار بن گیا ہے، اس کے لیے زکات کے پیسے لینا جائز نہیں۔ اگر قرضہ نکال کر  بقیہ رقم  نصاب کے برابر نہیں بچتی اور ضرورت و استعمال سے زائد اتنا سامان بھی نہیں ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زیادہ ہے اور یہ شخص سید/ہاشمی بھی نہیں ہے تو پھر  شرعًا اس کے لیے زکات لینا جائز ہے۔

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لاتحل الصدقة لغني.

(أخرجه ابن ماجه في باب من سأل عن ظهر غنى (3/ 47) برقم (1859)، ط:دار الرسالة العالمية، الطبعة: الأولى، 1430 هـ - 2009 م)

"أما الغني الذي تجب به الزكاة فهو أن يملك نصابًا من المال النامي الفاضل عن الحاجة الأصلية. وأما الغنى الذي يحرم به أخذ الصدقة وقبولها".

(بدائع الصنائع: كتاب الزكاة، فصل الذي يرجع إلى المؤدى إليه (2/ 48)،ط. دار الكتب العلمية، الطبعة: الثانية، 1406هـ - 1986م)

"(ومنها الغارم) ، وهو من لزمه دين، ولايملك نصابًا فاضلًا عن دينه أو كان له مال على الناس لايمكنه أخذه، كذا في التبيين. والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير كذا في المضمرات".

(الفتاوى الهندية: كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف (1/ 188)، ط. رشيديه)

"ثم إذا كان على الرجل دين وله مال الزكاة وغيره من عبيد الخدمة، وثياب البذلة، ودور السكنى فإن الدين يصرف إلى مال الزكاة عندنا سواء كان من جنس الدين أو لا ولايصرف إلى غير مال الزكاة، وإن كان من جنس الدين ... ومعنى هذا الكلام أن مال الزكاة مشغول بحاجة الدين فكان ملحقا بالعدم، وملك الدار والخادم لايحرم عليه أخذ الصدقة فكان فقيرا، ولا زكاة على الفقير".

(بدائع الصنائع: كتاب الزكاة، [الشرائط التي ترجع على من عليه المال (2/ 8)،ط. دار الكتب العلمية، الطبعة: الثانية، 1406هـ - 1986م)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں