کیا یہ امام ابن عبد البر رحمہ اللہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں :
تین چیزیں ذہن کو پراگندا کر دیتی ہیں : رنج و غم ، تنہائی اور حد سے بڑھی سوچ بچار؟
یہ قول ، امام ابن عبد البر رحمہ اللہ کی کتاب (بہجۃ المجالس) میں موجود ہے۔ حوالہ ملاحظہ فرمائیے:
"ومما يفسد الذهن ثلاثة: الهم، والوحدة، والفكر".
(بهجة المجالس وأنس المجالس: باب ثلاثة من الحكم (3/ 34)، ط.وزارة الثقافة في الجمهورية العربية السورية،, 2005 )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503101946
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن