بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف تین افراد کے جمعہ کا حکم


سوال

اگر کسی جگہ چار سے کم مرد ہوں اور جمعہ کے دن ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرلی جائے تو کیا اسے دہرانا ہوگا؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر جمعے کا وقت باقی ہو اور شرائطِ  جمعہ پائی جائیں (یعنی شہر یا بڑی بستی ہو اور چوتھا مرد میسر آجائے وغیرہ) تو جمعہ پھر ادا کرٰیں،  ورنہ شہر میں ہونے کی صورت میں ظہر کی چار رکعات انفراداً ادا کریں، اور گاؤں یا جنگل میں ہوں تو ظہر  کی چار رکعات باجماعت پڑھیں۔

الفتاوى الهندية (1 / 148):

"(ومنها الجماعة) وأقلها ثلاثة سوى الإمام". فقط والله أعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

کیا نماز جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا شرط ہے؟

وبائی مرض (کرونا وائرس) کی وجہ سے جمعہ کی نماز گھر میں ادا کرنا


فتوی نمبر : 144108200829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں