بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’تعزیہ‘‘ کی تعریف اور حکم


سوال

تعزیہ کیا ہے اور  اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

 شیعہ لوگ حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر شہداء  کربلا  کا غم منانے اور ماتم کرنے کے دوران  ان شہداء کی قبور، مزارات ، تابوت وغیرہ کی تصاویر اور شبیہ بناتے ہیں اور علم و دُلدُل نکالتے ہیں اس سب کو ’’تعزیہ‘‘ کہا جاتا ہے، ’’تعزیہ‘‘ کا شرعی حکم یہ ہے کہ ’’تعزیہ‘‘ بہت سارے غیر شرعی اور ناجائز امور (مثلًا  ماتم، مار پیٹ،خود کو اذیت دینا،بال نوچنا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تبرا بازی کرنا،شہداء کی قبور اور دیگر متعلقات کی شبیہ بناکر اس کے سامنے سجدے کرنا اور  اس کی غیر شرعی تعظیم  کرنا، وغیرہ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں