"طیب "نام بفتح الیاء ہے یا بکسرالیاء ؟ نیز انگریزی میں " Tayyab" لکھنابہتر ہےیا " Tayyib "؟
"طیب"یاء کےکسرہ اور تشدید کےساتھ ہے،اس کےمعنی پاک،خوشگواراور اچھے کےآتےہیں،یاء کےاوپر زَبر درست نہیں ہے،انگریزی زبان میں اس کا درست املاء "tayyib"ہے۔
مذکورہ لفظ قرآن کریم میں بھی اسی طرح وارد ہوا ہے،چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖۚ(الأعراف:۵۸)
لسان العرب میں ہے:
"والطِّيبُ مِنْ كُلِّ شيءٍ: أَفضَلُه. والطَّيِّباتُ مِنَ الْكَلَامِ: أَفضَلُه وأَحسنُه . . . وماءٌ طَيِّبٌ إِذا كَانَ عَذْبًا، وطَعامٌ طَيِّبٌ إِذا كَانَ سَائِغًا فِي الحَلْق، وفلانٌ طَيِّبُ الأَخلاق إِذا كَانَ سَهْلَ المُعاشرة، وبلدٌ طَيِّبٌ لَا سِباخَ فِيهِ، وماءٌ طَيِّبٌ أَي طَاهِرٌ."
(فصل الطاء المهملة، 566/1، ط: دار صادر بيروت)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144403100038
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن