بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تیمم کیا پھر معلوم ہوا کہ تیمم کی شرائط نہیں تھیں


سوال

اگر کسی نے تيمم کرکے کئی نمازیں پڑھ لیں اور بعد میں معلوم ہوا کہ تیمم کی شرط  ہی نہیں پائی جاتی تو  کیا کرے؟  یا کسی  نے اس کو تیمم کا بتایا ہو، لیکن تیمم کی شرط نہیں پائی جاتی تو  کیا دوباره نمازیں لوٹانی  پڑیں گی؟ دونوں مسئلوں کے بار ے میں بتائیے!

جواب

دونوں صورتوں میں پانی پر قدرت ہونے کے باوجود تیمم کرکے پڑھی ہوئی نمازیں ادا نہیں ہوئیں، ان کو لوٹانا ضروری ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 255):

"(وقدرة ماء) ولو إباحة في صلاة (كاف لطهره) ولو مرّةً مرّةً (فضل عن حاجته)."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں