بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تیمم میں کتنے فرض ہیں


سوال

تیمم میں کتنے فرض ہیں؟

جواب

تیمم كے چار فرائض ہیں:

1)۔۔۔۔۔تیمم کرتے وقت نیت کرنا

2)۔۔۔۔۔مٹی یا مٹی کی قسم سے کسی چیز پر دو مرتبہ ہاتھ مارنا

3)۔۔۔۔۔تمام منہ اور دونوں ہاتھوں کے اکثر حصہ سے ملنا 

4)اعضاء سے ایسی چیز کا دور کرنا فرض ہے جن کے سبب سے مٹی جسم تک نہ پہنچ سکے جیسے روغن یا چربی وغیرہ۔   

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"منها النية وكيفيتها أن ينوي عبادة مقصودة لا تصح إلا بالطهارة ونية الطهارة أو استباحة الصلاة تقوم مقام إرادة الصلاة".

(الفتاوى الهندية: كتاب الطهارة، الباب الرابع في التيمم، الفصل الأول في أمور لا بد منها في التيمم (1/ 25)، ط. رشيديه)

وفيه أيضًا في (1/ 26):

"(ومنها الاستيعاب) استيعاب العضوين في التيمم واجب في ظاهر الرواية، كذا في محيط السرخسي،  وهو المختار  كذا في المضمرات".

فتاوی شامی میں ہے:

" والثاني زوال ما يمنع المسح على البشرة كشمع وشحم لكن يغني عن الثاني الاستيعاب كما لا يخفى ".

(حاشية ابن عابدين: كتاب الطهارة، باب التيمم (1/ 231)، ط. سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها المسح بثلاثة أصابع) لا يجوز المسح بأقل من ثلاثة أصابع كمسح الرأس والخفين، كذا في التبيين".

(الفتاوى الهندية: كتاب الطهارة، الباب الرابع في التيمم، الفصل الأول في أمور لا بد منها في التيمم (1/ 25)، ط. رشيديه)

دیکھئے(وضو ءکے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: تیمم کے فرائض (1/ 252)، ط. بيت العمار کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں