بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تیمم کی نیت کے عربی الفاظ


سوال

 تیمم جنابت کی نیت عربی میں کیسے پڑھتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ تیمم کی صحت کے لیے محض پاکی کی نیت کر لینا یا  یہ نیت کرنا کہ اس کے ذریعہ نماز درست ہو جائے، کافی ہے،  حدث یا جنابت میں تمییز کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نیز نیت   چوں کہ دل کے ارادہ کا نام ہے؛ اس لیے   محض دل میں پاکی حاصل کرنے کی نیت کرلینا کافی ہے، اس سے تیمم درست ہو  جائے گا،  تیمم کی نیت کے لیے مخصوص الفاظ منقول نہیں ہیں، البتہ اگر زبان سے عربی الفاظ ادا کرنا چاہتا ہے تو اس طرح ادا کر سکتا ہے:

"نَوَیتُ أَنْأَتَیَمَّمَلِرَفعِ الحَدَثِ وَلِاِستِبَاحَةِ الصَّلَاةِ."

الفتاوى الهندية (1/ 25):

"(الفصل الأول في أمور لا بد منها في التيمم)

منها النية وكيفيتها أن ينوي عبادة مقصودة لا تصح إلا بالطهارة ونية الطهارة أو استباحة الصلاة تقوم مقام إرادة الصلاة ولا يجب التمييز بين الحدث والجنابة ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں