بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تعویذ پہننے کاحکم


سوال

 تعویذپہننا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جن تعویذات میں شرکیہ کلمات نہ ہوں،معنی ومفہوم کے اعتبار سے اس میں کوئی سقم نہ ہواور اس کو مؤثربالذات نہ سمجھاجائے بلکہ مؤثرِ حقیقی صرف اللہ تعالی کو سمجھاجائے ، توایسی تعویذات پہننا شرعاًجائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ قال الزيلعي: ثم الرتيمة قد تشتبه بالتميمة على بعض الناس: وهي خيط كان يربط في العنق أو في اليد في الجاهلية لدفع المضرة عن أنفسهم على زعمهم، وهو منهي عنه وذكر في حدود الإيمان أنه كفر اهـ. وفي الشلبي عن ابن الأثير: التمائم جمع تميمة وهي خرزات كانت العرب تعلقها على أولادهم يتقون بها العين في زعمهم، فأبطلها الإسلام. "

(کتاب الحضروالاباحۃ،فصل فی اللبس،ج:6،ص:363،ط:سعید)

کفایت المفتی میں ہے:

"قرآن شریف کی آیت تعویذ میں لکھنا جائز ہے،تعویذ کے ساتھ جب کہ وہ غلاف میں چھپاہواہوبیت الخلاء میں جانا جائز توہے،مگربہتریہ ہے کہ تعویذباہررکھ کرجائے۔"

(کتاب الحظروالاباحۃ،ج:9،ص:77،ط:ادارۃ الفاروق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں