بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تشہد پر سلام پھیرنے سے نماز کا حکم


سوال

 اگر کبھی نماز مختصر کرنی ہو تو تشہد پڑھ کر سلام پھیر ے تو کیا نماز ہوجاۓ گی؟

جواب

فرض، سنت اور نفل نماز کے قعدہ اخیرہ میں درود شریف پڑھنا سنت ہے،  اور سنت کے ترک سے نماز تو ہوجاتی ہے اور سجدہ سہو  بھی واجب نہیں ہوتا، لیکن نماز کا ثواب کم ہوجاتاہے۔البتہ اگر کوئی کسی عذر کی بناپر  درود شریف ترک کر دیتا ہےتو نماز ہو جائے گی، اور اعادہ بھی لازم نہ ہو گا۔

الدرالمختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:

"(وصلى على النبي صلى الله عليه وسلم) ... وسنة في الصلاة، ومستحبة في كل أوقات الإمكان.

 (قوله: وسنة في الصلاة) أي في قعود أخير مطلقا، وكذا في قعود أول في النوافل غير الرواتب، تأمل".

(کتاب الصلاۃ، ج:1، ص: 512، 518، ط: ایچ، ایم، سعید)

وفيه:

"ویکتفي باللّٰهم صلّ علی محمد؛ لأنه الفرض عند الشافعي (و یترك الدعوات) و یجتنب المنکرات: هذرمة القراءة، و ترك تعوذ و تسمیة، و طمأنينة، وتسبيح، و استراحة".

(باب الوتر و النوافل، ج: 2، ص: 47،  ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407101646

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں