بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طس اور حم نام رکھنا


سوال

میرے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے، اس کا نام حضور کریم ﷺ کی نسبت سے "حم" رکھنا کیسا رہے گا؟  "حم" رسول کریم ﷺ کا نام بھی ہے اور حروفِ مقطعات میں بھی ہے، اور اس سے پہلے 1 لڑکے کا نام میں اسی نظریہ سے "طس" رکھا ہوا ہے، اس کے بارے میں بھی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

"طس "طاسین نام رکھنا تو معروف ہے؛ لہٰذایہ نام رکھنا درست ہے۔  لیکن"حم": نام اگر چہ ایک قول کے مطابق رسول اللہ ﷺ  کا نام ہے، لیکن یہ نام  طٰہٰ، یٰس یا طاسین کی طرح معروف نہیں ہے، نیز حروفِ مقطعات میں سے ہونا معروف ہے؛ اس لیے نبی کریم ﷺ کے دیگر اسماءِ مبارکہ میں سے کوئی نام رکھ لیجیے۔

الاتقان في علوم القرآن (33/3):

"وحكى فِي قَوْلِهِ: {المص} أَيْ مَعْنَاهُ: {أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ} وَفِي: {حم} أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203201058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں