بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تسبیح کے دانوں میں یا خیر ؍ یا شر پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم


سوال

ہمارے یہاں  استخارہ کا ایک طریقہ رائج ہے ، وہ اس طرح ہے کہ درود شریف پڑھ کر  اس کے بعد تسبیح کو درمیان میں سے پکڑ لیتے ہیں پھر ’’یا خیر‘‘ اور ’’یا شر‘‘پڑھتے ہیں۔ یہ عمل تین دفعہ کیا جاتا ہے۔ اب اگر آخری تسبیح پر شر آگیا تو اس کام کونہیں کرتے اور اگر خیر آگیا تو وہ عمل کرتے ہیں۔  اس طریقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اگر کسی بزرگ کا طریقہ ہے تو حوالہ درکار ہے۔

جواب

 مذکورہ طریقہ  کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، ممکن ہے کسی کا تجربہ ہو۔ استخارہ کا مسنون طریقہ درج ذیل لنک میں ملاحظہ کریں :

استخارہ کے طریقے کی تفصیل

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں