بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ترکہ کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہو گیا


سوال

میرے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے، مرحوم کے ترکہ میں ایک کوارٹر ہے،  جس کی کم سے کم قیمت 75 لاکھ سے 80 لاکھ ہے، اور میرے بھائی اپنی مرضی سے اس کی قیمت کم کر کے ہمیں وراثت دینے کی بات کرتے ہیں، اور دوسری بات  یہ ہے ہماری بہنوں میں سے کسی ایک کی بیٹی کی جب شادی ہو تی ہے، اس میں ہمارا بھائی خرچہ وغیرہ کرتا  ہے،   اور کہتا ہے  کہ یہ وراثت سے  منہا کرونگا ۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے بھائی کا اس طرح کرنا جائز ہے ؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں  مرحوم نے اپنے ترکہ میں جو کچھ چھوڑا  تھا، ترکہ کی تقسیم کے وقت جو اس کی قیمت فروخت ہو، اس کے اعتبار سے تمام ورثاء میں حصص شرعیہ کے تناسب سے تقسیم کرنا واجب ہے،  محض اندازے سے قیمت لگا کر تقسیم کرنا شرعا درست نہ ہوگا، البتہ بھانجیوں کی شادی کے موقع پر مذکورہ بھائی کا اپنی بہنوں کو آگاہ کرکے اخراجات کرنا کہ تقسیم سے ان اخراجات کو منہا کرے گا، درست ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائعمیں ہے:

" لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل؛ لما ذكرنا، والله - سبحانه وتعالى - أعلم."

( كتاب الحدود، فصل في بيان صفات الحدود، ٧ / ٥٧، ط: دار الكتب العلمية)

درر الحكام في شرح مجلة الأحكاممیں ہے:

[ (المادة ١٠٧٣) تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك]

تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما."

(الباب الأول في بيان شركة الملك، الفصل الثاني: في بيان كيفية التصرف في الأعيان المشتركة، ٣ / ٢٦، ط: دار الجيل )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411101184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں