بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹریفک قوانین کی پابندی کیوں ضروری ہیں؟


سوال

ٹریفک قوانین ہمارے لئے کیوں ضروری ہیں؟

جواب

ٹریفک قوانین کی پابندی دو بنیادوں پر لازمی ہے:
1. ٹریفک قوانین ملک کے جائز انتظامی قوانین کا حصہ ہیں جو عوام کی فلاح وبہبود یعنی جان و مال کے تحفظ پر مبنی ہیں، ایسے قوانین میں رعایا کو شریعت نے تاکید کے ساتھ پابندی کا حکم دیاہے۔
2. ٹریفک لائسنس کے اجراء میں جو آداب وقوانین بتائے جاتے ہیں اور لائسنس ہولڈر کو ان کے التزام کی تعلیم دی جاتی ہے، جسے قبول کرنے کے بعد لائسنس کا اجراء ہوتا ہے، یہ درحقیقت ٹریفک قوانین کی پابندی کا عہد وپیمان ہوتاہے، ہر مسلمان بحیثیت مسلمان ہرجائز عہد وپیمان کو پورا کرنے کا پابند ہوتا ہے، بالخصوص حکومتِ وقت یا اس کے اداروں کے ساتھ عہد وپیمان کا پابند ہوتا ہے۔

شرح السنۃ للبغوی میں ہے:

"عن أنسؓ، أن النبي صلی اللّٰہ علیه وسلم قال لأبي ذرؓ: اسمع وأطع ولو لعبد حبشي کأن رأسه زبیبة. هذا حدیث متفق على صحته، أخرجه محمد عن مسدد عن یحیٰی عن شعبة، وأخرجه مسلم من طریق أبي ذرؓ، قال: أوصاني خلیلي أن أسمع وأطیع وإن کان عبدا مجدع الأطراف."

"وروي عن یحیی بن حصین، عن جدته أم الحصین، أنها سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیه وسلم یخطب فی حجة الوداع، وهو یقول: ولو استعمل علیكم عبد یقودكم بكتاب اللّٰہ اسمعوا له وأطیعوا."
 "عن عبد اللّٰہ، عن النبي صلی اللّٰہ علیه وسلم، قال: السمع والطاعة علی المرء  المسلم فیما أحب وکرہ ما لم یؤمر بمعصیة، فإذا أمر بمعصیة، فلا سمع ولا طاعة."

( کتاب الإمارۃ والقضاء، وجوب طاعة الوالي،10/ 42، 43، ط: المکتب الإسلامی، بیروت)

فتاوی شامی میں ہے:

" المسلمون عند شروطهم."

(كتاب الجهاد، باب المستأمن، 4/ 166، ط: سعيد)

شعب الإیمان للبیہقی میں ہے:

"لا دین لمن لا عهد له."

(4/ 78 ،رقم الحدیث: 4045، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144405101148

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں