بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تعریف کے جواب میں ’’استغفر اللہ‘‘ کہنے کا حکم


سوال

اگر کوئی ہماری تعریف کریں تو اس کا جواب "أستغفر اللّٰه"  کہہ کر دیا جانا مناسب ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کوئی آپ کی تعریف کرے اور آپ کو شیطان کی طرف سے یہ خطرہ اور اندیشہ ہونے لگے کہ شیطان آپ کے دل میں خود پسندی، عجب اور تکبر کے جذبات پیدا کردے گا اور اس حملہ سے بچنے کے  لیے آپ اللہ تعالیٰ  سے اس فاسد خیالات پر مغفرت اور پناہ طلب کرنے کے  لیے "أستغفر اللّٰه"  پڑھ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ تعریف کا جواب نہیں ہے، بلکہ اپنی حفاظت کا ذریعہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں