بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حافظِ قرآن کے لیے خفقانِ قلب کی وجہ سے تراویح پڑھانا مشکل ہے


سوال

میں حافظِ  قرآنِ كريم ہوں،لیکن خفقانِ قلب کی وجہ سے تراویح پڑھانے میں بہت دقت ہوتی ہے!

جواب

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں تراویح سے متعلق دو سنتیں ہیں: 

۱ ۔ پورا رمضان المبارک تراویح پڑھنا

۲۔ تراویح میں ایک قرآنِ کریم کا ختم کرنا

لہذا صورتِ مسئولہ میں  آپ کسی کے ساتھ مل کر قرآن کریم کا اتنا  حصہ سنا لیں جو آپ سہولت کے ساتھ پڑھ سکیں، اگر آپ مکمل قرآنِ کریم نہیں سنا سکتے تو کوئی حرج نہیں ہے آپ کسی  کے پیچھے تراویح میں مکمل قرآن سُن لیں ؛تاکہ تراویح میں ختم القرآن کی سنت آپ سے رہ نہ جاۓ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں