بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح پڑھانے کے لیے حافظ دست یاب نہ ہو تو تراویح کیسے پڑھیں؟


سوال

میرا بھائی اپنی اہلیہ کے ہم راہ دبئی میں مقیم ہے،  موجودہ  حالات کے باعث وہ دونوں گھر پر باجماعت نماز ادا کرلیتے ہیں، رمضان کی آمد آمد ہے، اگر حالات یہی رہے تو  تراویح کس طرح ادا کی جائے، گھر میں دونوں میں سے کوئی حافظ قرآن نہیں ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر رمضان بھر،  دبئی میں مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی برقرار رہتی ہے تو ایسی صورت میں مذکورہ میاں بیوی اپنے گھر میں ہی با جماعت تراویح ادا کرنے کا اہتمام کریں، حافظ نہ ہونے کی وجہ سے قرآنِ مجید کی جتنی سورتیں یاد ہوں انہیں کو ترتیب وار بیس رکعات میں پڑھتے رہیں، آسانی کے لیے سورہ فیل سے لے کر سورہ الناس تک دس سورتیں یاد کرلی جائیں، اور ترتیب وار انہیں تراویح کی پہلی دس رکعات میں پڑھیں، پھر دوسری دس رکعات میں یہی دس سورتیں ترتیب وار پڑھ لیں، اور آخر میں وتر جماعت سے ادا کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں