بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الاول 1446ھ 12 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح پڑھنے والے کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھنے کا حکم


سوال

کیا تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کی فرض نماز کی نیت کی جا سکتی ہے؟

جواب

تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کے فرض کی نیت کرنا درست نہیں ہے، عشاء کی نماز ادا نہیں ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر ومصلي ظهر يومه بمصلي ظهر أمسه وبمصلي الجمعة وكذا عكسه ولا اقتداء المفترض بالمتنفل."

(کتاب الصلاۃ، باب  خامس، فصل ثالث، ج نمبر ۱، ص نمبر ۸۶، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں