بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں سجدہ تلاوت کے بعد دوبارہ وہی آیت پڑھ لی


سوال

نماز تراویح میں آیت سجدہ تلاوت کی اور سجدہ تلاوت بھی کرلیا، اس کے بعد کچھ شک ہوا جس کی وجہ سے آیتِ سجدہ مکرر پڑھنی پڑی تو کیا اس صورت میں دوبارہ سجدہ تلاوت ضروری ہے یا ایک ہی کافی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایک ہی سجدہ تلاوت کافی ہے۔

بہشتی زیور میں ہے :

’’اگر نماز میں سجدہ  کی ایک ہی آیت کو کئی دفعہ پڑھے، تب بھی ایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے سب دفعہ پڑھ کے اخیر میں سجدہ کرے یا ایک دفعہ پڑھ کے سجدہ کرلیا۔ پھر اسی رکعت یا دوسری رکعت میں وہی آیت پڑھے‘‘۔ (حصہ دوم، مسئلہ نمبر 23، سجدہ تلاوت کا بیان، ص ۱۰۳، ط :توصیف پبلیکیشنز) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں