بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا


سوال

تراویح میں قرآنِ  پاک دیکھ  کر  پڑھنا جائز ہے؟

جواب

نماز میں قرآنِ  مجید دیکھ  کر پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، خواہ فرض نماز ہو، یا سنت، یا نفل یا تراویح، لہذا صورتِ  مسئولہ میں اگر خود  حافظ قرآن نہ ہو، یا کوئی حافظِ  قرآن دست یاب نہ ہو تو ایسی صورت میں قرآنِ  مجید کی جو سورتیں یاد ہوں، تراویح میں  بس وہی پڑھ  لی جائیں۔

حلبی کبیر میں ہے:

"و إن قرأ المصلي القرآن من المصحف، أو من المحراب تفسد صلاته عند أبي حنيفة رحمه الله". ( مفسدات الصلوة، ص: ٤٤٧، ط: سهيل أكاديمي)

البحر الرائق میں ہے:

"(و قراءته من مصحف) أي يفسدها". ( كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة و ما يكره فيها، ٢ / ١٠، ط: سعيد) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں