بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں ختم قرآن پر تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنا


سوال

اکثر  ہمارے  ہاں رمضان المبارک میں تراویح میں جب ختم القرآن  کی  رات ہوتی ہے تو سورت الاخلاص کو تین مرتبہ پڑھتے ہیں،  کیا یہ جائز ہے یا بدعت ہے؟

جواب

مذکورہ عمل کو لازم یا سنت   سمجھ  کر کرنا بدعت ہے۔ 

فتاوی محمودیہ میں ہے :

"بعض فقہاء نے تین مرتبہ کو مستحب لکھا ہے، لہذا اگر کبھی کبھ ی ایسا کر لیا جائے تو  مضائقہ نہیں، مگر التزام نہیں کرنا چاہیے اور جہاں التزام ہو وہاں توڑنا چاہیے۔"(ج۷ / ص۳۱۳)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں