بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں دو امام ہونے کی صورت میں ترویحہ کے بعد امام کی تبدیلی افضل ہے


سوال

تراویح  کی  نماز  اگر  دو امام پڑھا رہے ہوں تو کیا دونوں دس  دس رکعات پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟  یا ترویحہ کے اعتبار سے نماز پڑھانا ضروری ہے ؟

جواب

تراویح میں اگر امام ایک سے زائد ہوں تو بہتر یہ ہے کہ امام ترویحہ کے بعد بدلا جائے، درمیان میں نہیں، مثلًا: دو امام ہوں تو ایک آٹھ رکعت پڑھائے دوسرا بارہ رکعت پڑھائے۔ البتہ اگر دونوں نے دس، دس رکعات پڑھادی تب بھی نماز ہوجائے گی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200847

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں