بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں چھوٹی ہوئی آیات ایک رکعت میں پڑھنا


سوال

کیا نمازِ تراویح میں چھوٹی ہوئی آیات کسی ایک رکعت میں اکھٹی کر کے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ اگر تراویح کی نماز میں کوئی آیت یا سورت چھوٹ جائے تو ایسے موقع پر بہتر اور مستحب  یہ ہے کہ  چھوٹی ہوئی آیت یا سورت پڑھنے کے بعد ترتیب سے ہی قرآن پڑھے، لیکن اگر چھوٹی ہوئی آیات زیادہ ہوں اور پیچھے سے چھوٹی ہوئی آیتوں کے ساتھ قرآن کو دوبارہ مکمل ترتیب سے پڑھنا دشوار ہو تو ایک رکعت میں اکٹھی کر کے پڑھنا جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 118):

"وإذا غلط في القراءة في التراويح فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون على الترتيب، كذا في فتاوى قاضي خان."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201934

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں