بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی قضاءنماز میں خیالات کا آنا


سوال

1- کیا رمضان میں پڑھی جانے والی تراویح کی قضاء ہے؟ 2- جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے دوران ذہن میں جو خیالات آتے ہیں ان سے بچنے کے لیے نماز کے دوران کیا ہم دل میں دعا کرسکتے ہیں؟

جواب

1- تراویح کا وقت عشاء سے لے کر صبح صادق سے پہلے تک ہے، اگر اس دوران تراویح نہیں پڑھی تو بعد میں اس کی قضاء نہیں۔ 2- خیالات آنے کا اصل علاج یہ ہے کہ ان کی طرف التفات ہی نہ کیا جائے، بلکہ نماز کی طرف توجہ رکھی جائے۔ نیز نماز میں از خود خیالات کا لانا برا ہے، بغیر اختیار کے ان کا آجانا برا نہیں، اگر خیالات آئیں تو آپ نماز کی طرف متوجہ رہنے کی کوشش کریں اور نماز کی سورتوں اور دعاؤں پردھیان جمانے کی کوشش کریں۔


فتوی نمبر : 143409200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں