اگر ایک شخص عشاء کی 2 سنتیں ادا نہیں کر سکا اور اس دوران تراویح کی جماعت شروع ہوجائے تو آیا یہ شخص اپنی 2 سنتیں ادا کرے یا پھر تراویح کی جماعت میں شریک ہو جائے؟
جس شخص کی عشاء کی دو رکعت سنتیں باقی ہوں وہ پہلے عشاء کی دو رکعت سنت پڑھ لے، پھر تراویح کی جماعت میں شامل ہوجائے؛ کیوں کہ سنتِ مؤکدہ کو فرض نماز کے فورًا بعد پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109203026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن