بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی دوسری رکعت میں شامل ہونے کی صورت میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ


سوال

کیاہم تراویح کی دوسری رکعت میں شامل ہو سکتے ہیں؟

جواب

تروایح کی دوسری رکعات میں شامل ہوسکتے ہیں،اس صورت میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  امام کے سلام پھیرنے کے بعد آپ سلام پھیرے بغیرکھڑے ہوجائیں اور سب سے پہلے ثناء پڑھیں پھر تعوذاورتسمیہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرلیں اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) أنه يقضي أول صلاته في حق القراءة وآخرها في حق التشهد...."

(کتاب الصلاۃ،الباب الخامس في الإمامة،ج1،ص91،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں