بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کا حکم اور بغیر تراویح کے روزہ


سوال

رمضان میں تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اور بغیر تراویح کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

تراویح  کی نماز مردوں اور عورتوں دونوں کے لیےسنت موکدہ  اور باعثِ اجر ہے،بلا عذر اس کو چھوڑنے والا نافرمان اور گناہ گار ہے۔

تاہم اگر کوئی روزہ رکھے اور تراویح نہ پڑھے تو اس کا روزہ ہوجاتا ہے۔

''فتاوی شامی'' میں ہے:

"(التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا."

(كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج2، ص43، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں