بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کے بعد سنت پڑھنا


سوال

تراویح کے بعد سنت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ عشاء کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ اگر تراویح سے پہلے رہ جائے تو اس کو ترایح کے بعد ادا کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بہتر یہی ہے کہ یہ سنتیں تراویح سے پہلے ادا کر لی جائیں کیونکہ تراویح کا اصل وقت عشاء کی فرض اور سنتوں کے بعد ہی شروع ہوتا ہے،  لیکن اگر تراویح سے پہلے ان سنتوں کے پڑھنے کا موقع نہ مل سکا ہو تو اس کو بعد میں پڑھ لیا جائے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (25/ 281)
وأما صلاة التراويح فوقتها يبدأ من بعد الانتهاء من سنة العشاء

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 13)
(وركعتان قبل الصبح وبعد الظهر والمغرب والعشاء) شرعت البعدية لجبر النقصان  فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144109201813

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں