بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں دو حافظوں کا قرآن سنانا


سوال

 میرا سوال ہے 10 تراویح ایک حافظ پڑھائے 10 دوسرا کیا یہ طریقہ درست ہےاس سے قرآن مکمل ہو جائے گا برائے مہربانی تفصلی جواب دیدیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں تراویح میں قرآن کریم کا سنانا بہتر تو یہی ہے کہ ایک حافظ قرآن سنائے لیکن اگر  دو حافظ سنائیں گے تب بھی قرآن کریم مکمل ہوجائے گا ،  اس میں مستحب یہ ہے کہ دوسرا امام جب تبدیل کریں تو وہ ترویحہ یعنی آٹھ یا بارہ رکعات کے بعد تبدیل کرے نہ کہ دس رکعات کے بعد ۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والأفضل أن يصلي التراويح بإمام واحد فإن صلوها بإمامين فالمستحب أن يكون انصراف كل واحد على كمال الترويحة."

(کتاب الصلاۃ ، فصل فی التراویح ، جلد ۱ ص:۱۱۶، ط: دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408102318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں