بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا تر انگلی ناک میں داخل کرنے سے غسل ہوجائے گا اور ناک میں پانی ڈالنا ساقط ہوجائے گا؟


سوال

مجھے ناک کے اندر پانی ڈالنے سے الرجی ہوتی ہے، میں فرض غسل میں ناک میں پانی نہیں ڈال سکتا ، کیا صرف تر انگلی ناک میں داخل کرنے سے غسل ہوجائے گا ؟

جواب

یاد رہے کی غسل میں ناک میں پانی ڈالنا فرض  ہے، لہذا جہاں تک سہولت سے پانی پہنچ سکے وہاں تک پہنچائے، صرف تر انگلی ناک میں ڈالنا سے فرض   غسل ساقط نہیں  ہوگا۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) ركنه فهو إسالة الماء على جميع ما يمكن إسالته عليه من البدن من غير حرج مرةً واحدةً حتى لو بقيت لمعة لم يصبها الماء لم يجز الغسل، وإن كانت يسيرة لقوله تعالى: {وإن كنتم جنبا فاطهروا} [المائدة: 6]، أي: طهروا أبدانكم، واسم البدن يقع على الظاهر، والباطن فيجب تطهير ما يمكن تطهيره منه بلا حرج، ولهذا وجبت المضمضة، والاستنشاق في الغسل، لأن إيصال الماء إلى داخل الفم، والأنف ممكن بلا حرج، وإنما لايجبان في الوضوء لا، لأنه لايمكن إيصال الماء إليه بل، لأن الواجب هناك غسل الوجه، ولا تقع المواجهة إلى ذلك رأسًا."

(فصل الغسل، کتاب الطهارۃ، ج:1،  ص:34، ط:دار الکتب العلمیة)

فتاوى هنديہ میں ہے: 

"وحد المضمضة استيعاب الماء جميع الفم وحد الاستنشاق أن يصل الماء إلى المارن. كذا في الخلاصة."

(الفصل الثاني في سنن الوضوء، كتاب الطهارة، جلد1 ص:6 ط: دار الفکر)

البحر الرائق میں ہے:

"ولو لصق بأصل ظفره طين يابس ‌وبقي ‌قدر ‌رأس ‌إبرة من موضع الغسل لم يجز."

(كتاب الطهارة، أركان الطهارة،ج:1، ص:14، ط: دارالكتاب الإسلامي)

وفیہ ایضاً:

"إذا توضأ أو اغتسل وبقی علی یدہ لمعة فاخذ البلل منھا فی الوضوء أو من أی عضو کان فی الغسل،وغسل اللمعة یجوز."

(كتاب الطهارة،أحكام المياه، ج:1، ص:98،ط:دارالكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں