بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تقوی کے موضوع پر مفید کتب


سوال

عوام الناس کے لئے تقوی کے موضوع پر کون سی کتاب اچھی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ تقوی کے موضوع پر  بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں، ذیل میں چند کتابیں لکھی جاتی ہیں جن کا مطالعہ عوام وخواص دونوں کے مفید ثابت ہوگا۔

1۔علماء دیوبند کا تقویٰ، از شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ۔

2۔اکابر کا تقوی از شیخ الحدیث رحمہ اللہ۔

3۔حیاتِ تقوی اور تقوی کے انعامات، مواعظِ حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ۔

4۔تقوی کے چار انعامات، از حضرت مفتی احمد ممتاز صاحب دامت برکاتہ۔

اور حصول تقوی کے ذرائع میں بہترین ذریعہ صحبتِ شیخ اورنیک صحبت ہے، یعنی انسان کسی شیخِ کامل کو (جس سے مناسبت ہو) اپنا راہ  نما   بنائے، ان سے اصلاحی تعلق قائم رکھے، ان کے سامنے اپنے حالات رکھے اور ان کی دی ہوئی ہدایات  پر عمل کرے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں